Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit
مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ ایک آن لائن مدرسہ ہے، جس کا منشور پورے عالم میں چوبیس گھنٹے علم و عمل کی روشنی اور دعوت وعزیمت کی کرنیں بکھیرنا ہے، جس کا ہدف امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوٰۃ والسلام کی اصلاح، اور فتنوں سے اس کی حفاظت کرنا ہے، جس کا مخاطب دنیا کا ہر طبقہ، اور نوع انسانی کا ہر فرد ہے، اسی لیے اس مدرسہ میں داخلہ لینے اور استفادہ کرنے والوں کے لئے کسی خاص طبقہ یا عمر کی شرط نہیں رکھی گئی۔
اس مدرسہ میں قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں خالص علمی، دینی اور روحانی تعلیم دی جاتی ہے۔ قرآن وحدیث، سیرت وتاريخ، تجوید وقراءات، عربی لغت وتکلم، احیاء سنت، تعارف صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہم، تجارت، اصول تجارت، اصول دعوت اور جدید علوم وفنون جیسے موضوعات پر اب تک بیسیوں خصوصی کورسز رکھے جا چکے ہیں اور الحمد للہ یہ سلسلہ تا حال مزید بڑھ رہا ہے، بہت ممکن ہے کہ عنقریب دراسات دینیہ اور درس نظامی بھی باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے.
الحمد للہ اس آن لائن مدرسہ کو حضرت سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ کے نام گرامی کے ساتھ خصوصی نسبت حاصل ہے، جن کا فیض قرآن کریم کی شکل میں ہر ملک، ہر شہر اور ہر گھر میں پھیلا ہوا ہے، اور پوری دنیا ان کے علوم اور محنتوں سے فیض یاب ہو رہی ہے۔ چونکہ اس مدرسہ کا مقصد بھی پورے عالم کو علم کی کرنوں سے روشن کرنا ہے، اس لیے اس کا نام مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ تعالٰی عنہ رکھا گیا ہے۔ اسی نام کی برکت اور اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ یہ مدرسہ اپنی تاسیس کے محض چھ ماہ بعد ہی بیسیوں کامیاب کورسز کروا چکا ہے، جن کے مستفیدین کی تعداد ہزاروں میں ہے،الحمدللہ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نام کی برکت سے اس مدرسہ کا فیض پورے عالم میں پھیلا دیں، اور قیامت تک اس کا فیض جاری و ساری رکھیں۔
اگر آپ یا آپ کے جاننے والے بھی اس ادارے سے مستفید ہونا چاہیں تو رابطہ فرما سکتے ہیں۔
اسلام کے پانچ بنیادی ستون شامل ہیں: ایمان، نماز، روزہ، زکوٰة، اور حج۔ یہ پانچ عمودی ستون مسلمانوں کی دینی عملیات کی بنیاد ہیں جو ان کی روحانیت اور عملی زندگی کو ہدایت دیتے ہیں
ہمارا مشن آن لائن قرآن کی تعلیم کو آسان اور دستیاب بنانا ہے، تاکہ ہر شخص بغیر کسی مشکل کے قرآن کو سیکھ سکے اور اپنی روحانی ترقی کی راہ میں آگے بڑھ سکے۔